کورونا وائرس کی نئی لہر کا خدشہ ، عید سے 3 روز قبل شاپنگ مالز، بازار بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے عید سے 3 روز قبل شاپنگ مالز، بازار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے تین دن پہلے شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز وفاق کو ارسال کی گئی ہے، حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا۔ ذرائع کے

مطابق پنجاب حکومت نے مذکورہ تجویز عید سے قبل بازاروں میں ممکنہ رش اور کورونا ایس او پیز کومد نظر رکھتے ہوئے ارسال کی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا، طبی ماہرین کی جانب سے حکومتی تجویز کو سراہا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے قبل شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر (ن) لیگی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ تاجروں کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔حکومت کی کنفیوز پالیسی کے باعث تاجر اور عوام پریشان ہیں۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ بازار کھلے رہیں تو کوئی حرج نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ روز نئے فیصلوں سے تاجر بھی پریشان ہیں، جبکہ ایم این اے علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ حکومت کو ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1587 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں میںمزید 31 افراد کی موت واقع ہوئی۔ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 5ہزار929کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 53ہزار 555کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19ہزار 108 ٹیسٹ کیے جن میں 1587 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 31کورونا مریض انتقال کر گئے،ملک بھرمیں کوروناسیجاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 599 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں