شوگری ڈرنکس سے پیداہونے والے امراض فقط عوام کاہی نہیں بلکہ حکومت کا بھی بڑامسئلہ ہے، انہیں عوام کی پہنچ سے دور کیا جائے، ثنااللہ گھمن

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ شوگری ڈرنکس اوراس سے پیداہونے والے امراض فقط عوام کاہی نہیں بلکہ حکومت کابھی بڑامسئلہ ہے،شوگری ڈرنکس سے پیداہونے والے امراض کے علاج کے لئے اربوں روپے خرچ کیاجاتاہے جودانشمندی کاثبوت

نہیں،وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ عوام الناس اوران کی صحت کونقصان پہنچانے والے عوامل پرجامع پالیسی تشکیل دیں،تاکہ صحت مندمعاشرہ تشکیل دیاجاسکے۔پناہ سے جاری کردہ بیان میں ثناء اللہ گھمن کاکہناتھاکہ شوگری ڈرنکس کااستعمال دل کے عارضہ سمیت ذیابیطس،کینسر،معدہ،موٹاپے سمیت متعدد امراض کی وجہ ہے،شوگری ڈرنکس کااستعمال ہر محفل میں فیشن کی صورت اختیارکرگیاہے،جس سے عوام اوربالخصوص نوجوان نسل کوبچاناہوگا، شوگری ڈرنکس کاباقاعدگی سے استعمال کرنے والے بچوں کی بڑی تعداددل کے امراض،موٹاپے اورذیابیطس جیسے امراض کاشکارہورہی ہے،ہارٹ اٹیک کی ایک بڑی وجہ موٹاپا ہے،اسی طرح شوگری ڈرنکس کے استعمال سے ذیابیطس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہواہے،کہاجاتاہے کہ اسطرح کی اشیاء ریونیوجمع کرنے کاذریعہ ہیں،لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ جتناآپ ریونیو جمع کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ان اشیاء کے استعمال سے پیداہونے والی بیماریوں کے علاج پرخرچ ہوجاتے ہیں،ہم اپنی نوجوان نسل سے انصاف نہیں کررہے،اگرہم عوام یابالخصوص نوجوان نسل کی صحت کوبچاناہے توحکومت کونوٹس لیناہوگا،دیگراداروں کی بانسبت وزیراعظم کی بات زیادہ اثراندازکرے گی،ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ شوگری ڈرنکس سے پیداہونے والے امراض کوہرگزنظراندازنہ کیاجائے،بلکہ شوگری ڈٖرنکس بنانے والی کمپنیوں کے لئے مؤثرحکمت عملی تشکیل دے کراس پرعملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صحت مندمعاشرہ کی تشکیل عمل میں لائی جاسکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close