اسلام آباد(پی این ائی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوبی پنجاب اوربالائی
سندھ میں بھی آندھی چلنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم زیریں سندھ ، بالائی و وسطی پنجاب ، زیریں بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: مٹھی 55 ، بدین 30 ، نگرپارکر 17 ، چھور 03 ، پنجاب: لاہور (سٹی 46 ، ائیر پورٹ 30) ، نور پور تھل 17 ، ساہیوال 16 ، اسلام آباد (گولڑہ 14 ، بوکرا 08 ، ائیر پورٹ ، زیرو پوائنٹ 06) ، بھکر ، مری 09 ، راولپنڈی (شمس آباد 06) ، جہلم 06 ، فیصل آباد 05 ، جھنگ 03 ، گجرات 01 ،کشمیر: (مظفرآباد (ائیر پورٹ 25 ، سٹی 18) ، گڑھی دوپٹہ 08 ، راولاکوٹ 03 ، بلوچستان: بارکھان 11 ، لسبیلہ 08 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 06 ، کوہاٹ 04 ، کاکول ، سیدو شریف 02 ، کلام 02 ، تخت بھائی ، بنوں 01 ، گلگت بلتستان: گلگت ، چلاس 03 اوربگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47،دادو46،دالبندین اورموہنجوداڑومیں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں