لاہور پولیس نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا، 92 مجرم پکڑے گئے، کیسے؟

لاہور (پی این آئی)لاہور پولیس نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا، 92 مجرم پکڑے گئے، کیسے؟سربراہ لاہورپولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث 92 خطرناک ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ٹریول آئی کی مدد سے رواں ماہ کے دوران 14 ملزمان جبکہ چوبیس گھنٹوں میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ، 2 ٹارگیٹیڈ ملزم اور 7 عدالتی مفرورں کو گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید کامزید کہنا تھا کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر کی مدد سے رواں سال میں 61 ہزار 776 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ جبکہ صرف ماہ جولائی میں 9421 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں