یہ سب کون کرا رہا ہے؟نیوکلیئر تنصیبات میں دھماکوں کے بعد ایرانی بندرگاہ پر کھڑے 7 بحری جہازوں میں آگ لگ گئی

تہران(پی این آئی)یہ سب کون کرا رہا ہے؟نیوکلیئر تنصیبات میں دھماکوں کے بعد ایرانی بندرگاہ پر کھڑے 7 بحری جہازوں میں آگ لگ گئی، ایران کے شہر بوشہر کی بندرگاہ پر کھڑے 7 بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جہازوں سے اٹھتا سیاہ

دھواں دور تک کے علاقوں سے دیکھا گیا۔آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ ایران میں پچھلے کچھ عرصے میں جوہری اور صنعتی تنصیبات کے نزدیک دھماکوں اور آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close