برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، ایک لاکھ بیس ہزاراموات کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر ایک لاکھ بیس ہزار اموات کا باعث بن سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف سائنسدانوں نے ایک تازہ مطالعے کے نتائج سامنے آنے کے بعد منگل کو کیا ۔اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز نے حکام پر زور دیا کہ ستمبر اور آئندہ برس جون کے

درمیان ان ممکنہ اموات اور صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔برطانیہ میں اب تک کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیتالیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ دریں اثنا پیر کی رات برطانوی میڈیا نے ایسی رپورٹیں بھی جاری کیں کہ حکومت چوبیس جولائی سے تمام دکانوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے والی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سو پانڈ کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close