استاد درندہ بن گیا، والدین کی جانب سے بچوں کو پڑھوانے سے انکار پر4بچوں پر تیزاب پھینک دیا

صادق آباد(پی این آئی)صادق آباد میں استاد نے والدین کی جانب سے بچوں کو پڑھوانے سے انکار پر 4 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں ،واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بچوں نے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ملزم بچوں کو پڑھانے کے دوران ہراساں کرتا تھا۔

اس لئے اسے بچوں کو پڑھانے سے منع کردیا تھا، جس پر ملزم نے بچوں پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے چار بچے جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی نشاندہی پر تیزاب کا کین بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close