شہداء کے لہو کا ہر قطرہ نہ بھلایا جائے گا اور نہ معاف کیا جائے گا، انشاء اللہ فتح ہی کشمیریوں کا مقدر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پی این آئی)شہداء کے لہو کا ہر قطرہ نہ بھلایا جائے گا اور نہ معاف کیا جائے گا، انشاء اللہ فتح ہی کشمیریوں کا مقدر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہدائے کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر اس آزادی کی قیمت کی یاد دلاتا ہے جوبہادر کشمیریوں نے

ادا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ شہداء کے لہو کا ہر قطرہ نہ بھلایا جائے گا اور نہ معاف کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی جارحیت بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے میں ناکام رہی ہے، انشاء اللہ فتح ہی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close