کورونا کمزور پڑنے لگا، ملک بھر میں کتنے مریض صحتیاب ہو گئے ؟ اچھی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 65 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک دن میں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کئے گئے، ایک لاکھ 53ہزار134 افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت

یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں 394 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ کورونا مریضوں کے لئے 1568 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 2 لاکھ46 ہزار351 مصدقہ کیسز ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1532، بلوچستان کے 11ہزار128، گلگت بلتستان کی1630،اسلام آباد کی13ہزار927، خیبر پختونخوا کی29 ہزار775، پنجاب کے 85 ہزار 991 اور سندھ کے ایک لاکھ 23 ہزار 68 کیسز شامل ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار123 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک کی 733 ہسپتالوں میں 4254 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں