دنیا کے پسماندہ ترین ملک ایتھوپیا نے بھی اپنی فضائی کمپنی میں موجود 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں پر وضاحت طلب کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کے پسماندہ ترین ملک ایتھوپیا نے بھی اپنی فضائی کمپنی میں موجود 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں پر وضاحت طلب کر لی۔ایتھوپین ایئرلائن نے بھی پپاکستانی پائلٹس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا نے بھی پاکستانی ایئر لائنز سے

متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایتھوپین ائیرلائن میں موجود 5 پاکستانی پائلٹس کی اسناد، لائسنسزکی وضاحت طلب کر لی ہے۔ پائلٹس میں میاں طاہرریحان، شہزاد عزیز، محمد جمیل، انعام اللہ جان، محمد سہیل شامل ہیں۔ایتھوپین ایئر لائنز کی طرف سے لکھے خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز نے دنیا بھر کی طرح ایتھوپیا میں بھی تشویش پیدا ہوئی ہے، پائلٹس کی اسناد اور لائسنس کے اصلی یا جعلی ہونے سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لائسنز ہولڈر پائلٹس 30سال تک پی آئی اے میں بھی کام کرتے رہے ہیں، پائلٹس کو لائسنسز موجودہ معاملے سے کئی برس، قبل سی اے اے پاکستان نے جاری کئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close