کراچی میں سال رواں کی سب سے بڑی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کر لیا گیا، گھر کے بھیدی کون کون پکڑے گئے؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں سال رواں کی سب سے بڑی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کر لیا گیا، گھر کے بھیدی کون کون پکڑے گئے؟ جانیئے، شہر قائد میں پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا کیس حل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا

کیس حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث شوروم کے ملازم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جمشید ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی واردات میں گھر کا بھیدی ملوث نکلا ہے، گرفتار دوسرا ملزم شوروم ملازم کا بھائی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 51 لاکھ کی رقم برآمد کرلی گئی ہے، واضح رہے کہ جمشید روڈ پر شوروم سے 2 کروڑ 38 لاکھ کی واردات ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close