سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیےگھٹیا طریقہ اپنایا، بریفنگ کو کٹ کر کے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی، سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا مؤقف آگیا

پشاور(پی این آئی)سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا مؤقف آگیا۔سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔تفصیلات کے مطابق سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا، اجمل وزیر نے کہا کہ میرے خلاف

منظم سازش ہوئی ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیےگھٹیا طریقہ اپنایا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں،الزامات جس پر بھی لگے سامنا کرنا چاہیے۔سابق مشیر اطلاعات نے کہا کہ مختلف اجلاسوں، بریفنگ کو کٹ کر کے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی،جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق ہی نہیں ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اشتہار محکمہ صحت کا تھا جس کا چیئرمین وزیر صحت ہوتا ہے،کمیٹی میں اعزازی ممبر تھا میرے پاس فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close