انا للہ وانا الیہ راجعون! کورونا میں مبتلا ن لیگی خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی ، شہباز شریف کا اظہار ِ افسوس

لاہو ر(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عظمیٰ بخاری کے والد انتقال کر گئے۔عظمی بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔گذشتہ ماہ عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری اور والدہ شاہدہ مظفر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں بحریہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والے بہادر، مخلص اور ایماندار شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ والد کی وفات بڑا صدمہ ہے۔ ہم سب عظمی بخاری کے غم میں شریک ہیں۔میاں شہباز شریف کا دعا مغفرت کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی عظمی بخاری کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔۔پارٹی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔18جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔15 جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔ اس سے قبلپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کووونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔اکمل مرزا راولپنڈی میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔انہیں چند روز قبل ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اکمل مرزا بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close