حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ، پاکستان کا اہم ترین شہر جہاں کورونا کے 76فیصد مریض صحتیاب ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن، ملک کے اہم ترین شہر میں کورونا کے 76 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 3 ہزار سے کچھ زائد رہ گئی، شہر میں اب تک کل 142 اموات ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا زور

تیزی سے ٹوٹ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جہاں ملک کے دیگر علاقوں میں صورتحال بہتر ہوئی ہے، وہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔اسلام آباد میں تین جولائی سے 9 جولائی تک 100 سے کم کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 کیسوں کا اضافہ ہوا اور 2 ہزار 70 ٹیسٹ کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 76 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک 13829 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 10444 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 142 اموات ہوئیں ۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کین2751 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مزید 75 مریض جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزارن255 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ چودہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔کورونا کے مزید 2751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہوگئی ہین، جس میں سے فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 449 ہے اور ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ گزشتہ ایک روز میں طبیعت خراب ہونے پر کورونا کا شکار مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات 5 ہزار 58 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 972 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 63، اسلام آباد میںن146 ، بلوچستان میں 125، گلگت بلتستان میں 34 جب کہ آزاد کشمیر میں 41 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close