وزیراعظم اور مشیر خزانہ میں کس بات پر تکرار ہو گئی؟اندر کی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان اور حفیظ شیخ میں تکرار، واقفان حال کا بڑا انکشاف، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی میٹنگ کے دوران ایک تعناتی کیلئے میرٹ کے حوالے سے بحث کے دوران وزیراعظم عمران خان اور حفیظ شیخ

کے درمیان تکرار ہوئی۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی میٹنگ کے دوران ایک تعناتی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے پہلی اور دوسری سی وی کے ساتویں نمبر کی سی وی مانگی تو ان کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ یہ تو ساتویں نمبر ہیں اور بہت جونئیر ہیں جبکہ اوپر کئی سینئر لوگ موجود ہیں اور انکی شہرت بھی اچھی نہیں ہے۔ اس پر حفیظ شیخ نے بھی کہا کہ ان سے سینئر لوگ موجود ہیں جس پر وزیراعظم نے ان سے کہا کہ ‘تمہیں کیا زیادہ پتا ہے؟ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہاں مجھے زیادہ پتا ہے، اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے۔سینئر صحافی نے بتایا کہ جس شخص کے بارے میں وزیراعظم نے کہا وہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے عزیز ہیں جسکی وجہ سے تکرار ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close