صوبائی حکومت کی گفتار ،کردار بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہیں ،میر رحمت صالح بلوچ

پنجگور ( پی این ائی ) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گفتار اور کردار بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہیں موجودہ سوشل میڈیا کی تشہیری حکومت نے بلوچستان کو بدترین حالات سے دوچار کردیا ہے ضلع پنجگور عوامی نمائندوں

کی غلط پالیسیوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے چوری ڈکیتی اسلحہ کی نمائش چند لوگوں کیلئے مشغلہ بن گیا ہے منشیات کی سرعام اور بغیر کسی روک ٹھوک کی پہلاؤں نے پورے معاشرے کوجنجھوڑ کرکے رکھ دیا ہے سرکاری اداروں کی حالت زار بری طرح متاثر اور عوام کیلئے بنگلہ بھوت کی شکل اختیار کرگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں اپنی رہائش میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں دور دور تک حکومتی کارکردگی نظر نہیں آرہا ہے بلوچستان 2018 کے بعد لاوارث بن گیا ہے موجودہ صوبائی حکومت اور انکے وزراء صرف اور صرف سوشل میڈیا کے تشہیری مہم کے زرئعے حکومت چلا کر تبدیلی کے دعوی کررہے ہیں بلوچستان کے زمینی حقائق میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور کردار کئی بھی نظر نہیں اتا ہے صوبائی حکومت کے چند وزراء کے علاوہ باقی سب نے کروناوائرس کی بہانہ بنا کر عوام کی خوف سے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے ضلع پنجگور کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کی غلط پالیسیوں سے پنجگور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے پنجگور کو بہشت سرسبز بنانے والوں نے ضلع کو مزید 20سال پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے ۔غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سرکاری اداروں عوام کی ریلیف ملنے کے بجائے چند لوگوں کی ذرائع معاش اور ٹائم پاس کے اداروں میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔چوری ڈکیتی قتل روز کا معمول بن گئے ہیں اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی بلا روک ٹھوک دھندے اور کاروبار نے قانونی شکل اختیار کرگیا ہے۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی اور عوامی جزبے کے تحت بلوچستان کی خدمت کی ہے 1988 سے لیکر 2018تک جب بھی نیشنل پارٹی کو عوامی خدمت کا موقع ملا ہے ۔جس میں بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اگر بلوچستان کے جس کونے اور شہر میں کوئی تعلیمی طبی سہولت سڑک بجلی پانی اور انسانی ضرورت کے ادارے ملتے ہیں وہ نیشنل پارٹی یا بلوچستان کے ان اکابرین کی مرہون منت ہے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قوم سے محبت کا اظہار کیا اقتدار اور کرسی کی خاطر اپنے ضمیر اور سیاسی اصولوں کا سودا نہیں کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں