عمران خان کو مائنس ہم نہیں بلکہ کون کرے گا؟ شاہد خاقان عباسی نے کسی مائنس ون کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) مائنس ون نہ ہوا ہے، نہ ہو سکتا ہے اور نہ ہوگا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال میں جواب دیا کہ مائنس ون نہ ہوا ہے، نہ ہو سکتا ہے اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی مائنس ون کا حصہ نہیں بنے گے، مائنس ون وزیراعظم کی اپنی جماعت کر

سکتی ہے ہم نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں کہا گیا تھا کہ مائنس ون ہو رہے ہیں لیکن یہ باتیں سبھی کے بارے میں ہمیشہ یہ باتیں ہوتی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم مائنس ون کا حصہ نہیں بن رہے۔ سابق وزیراعظم نہ کہا کہ ہماری حکومت آخری دن تک آخری منٹ تک کام کرتی رہی۔ عمران خان اگر واقعی کام کر رہا ہے تو اسے کام کرنے دیں، اگر آٹا سستا ہے، چینی مل رہی ہے، معیشت بڑھ رہی ہے، کام ہورہا ہے تو عمران خان کو نہیں ہٹانا چاہیے لیکن اس حکومت سے سسٹین نے ہورہا، یہ پوری حکومت ناکام ہے اور یہ سبھی جائیں گے۔مائنس ون نہیں ہوگا یہ سب ناکام ہوکر اکٹھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا موقف یہی ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، حکومت جائے گی، یہ پورا سسٹم بھی جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اپوزیشن کا یہ ہی کام ہوتاہے کہ حکومتی صفوں میں انتشارپیداکرے، اپوزیشن نے ہی واویلاکیاجس پروزیراعظم عمران خان نے جواب دیا، عمران خان نے کہاتھامائنس ون نہیں ہوگااوراگرہوگابھی تومیراہی نظریہ چلے گا۔ اپوزیشن کی تنقید پر انہوں نے کہا کہ مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close