کورونا کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، پاکستان میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایکٹو مریضوں سے زیادہ ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 922 ہو گئی ہے جبکہ 2 ہزار 980 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض صت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک پورے ملک میں 14 لاکھ 67 ہزار 104 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close