کراچی کے فیروز آباد تھانے کی پولیس نے خواتین سے ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، زیورات برآمد

کراچی (پی این آئی)کراچی کے فیروز آباد تھانے کی پولیس نے خواتین سے ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، زیورات برآمد۔کراچی کے ضلع شرقی کے ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد کی پولیس نے خواتین سے ڈکیتیاں کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز کے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان امیر اور

دلاور کے قبضے سے لوٹا گیا سامان اور زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت دو الگ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان نے ماضی قریب میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد خواتین سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس افسر کے مطابق دونوں ملزمان کو ایک شہری محمد دلاور کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین سے ڈکیتی کی واردات کرتے تھے۔ملزمان نے بہادر آباد، نمائش چورنگی اور طارق روڈ پر ڈکیتی کی وارداتیں کی ہیں۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close