کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، کیسز میں بتدریج کمی،وفاقی دارالحکومت کے مزید کون کونسے علاقوں کو کھول دیا جائیگا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق آج (بدھ کو) شام تک اسلام آباد کے ان علاقوں کو ڈی سیل کردیا جائے گا جہاں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ ان علاقوں میں سیکٹر جی 6/2، جی 6/1، جی 10/4 اور جی 7/2 شامل ہیں۔ ان علاقوں کو کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے سیل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close