لاہور(پی این آئی) پنجاب میں کورونا وائرس کا بتدریج زوڑ ٹوٹنے لگا، گزشتہ دنوں سے یومیہ کیسز میں کمی آرہی ہے، آج پنجاب میں 646 کیسز اور لاہور میں 334 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ پنجاب میں پچھلے ماہ 13جون کو 2705 نئے
کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یکم جولائی کو کم ہوکر یومیہ تعداد 761 رہ گئی، جبکہ آج پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 646 رپورٹ ہوئی ہے۔نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 82669 ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور آدھا پنجاب ہے، لاہور میں 13جون سے کمی آنا شروع ہوئی، اس روز لاہور میں 1100 سے زائد کیسز تھے لیکن تعداد کم ہو کر آج صرف 334 رہ گئی ہے۔ یعنی آج لاہور میں 334 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 42998 ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور میں آج 5 اموات رپورٹ ہوئی ہے۔جس سے کل اموات کی تعداد 725 ہوچکی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ24 گھنٹے میں 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جس سے کل اموات کی تعداد 1884ہوچکی ہے۔ اسی طرح صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45122 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کل 540365 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کے دوسرے شہروں میں کورونا کیسز کی تعدا د کو دیکھا جائے تو راولپنڈی 40، جہلم 4، اٹک 7، چکوال3، گوجرانوالہ میں 19 سیالکوٹ 17، گجرات13، ننکانہ 3، قصور8، شیخوپورہ 4، حافظ آباد1، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 32، وہاڑی 2، فیصل آباد 37، چنیوٹ 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ 9، جھنگ 3 اور رحیم یارخان میں 34، خوشاب4، میانوالی 2، بہاولنگر 25، بہاولپور 8، ڈی جی خان 16، اوکاڑہ 9،بھکر 2، لودھراں 2 اور ساہیوال میں6 کیسز سامنے آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں