پنجاب میں سکول کب کھلیں گے؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا، حتمی فیصلے کا اختیار کس کو ہے؟ بتا دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں سکول کب کھلیں گے؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا، حتمی فیصلے کا اختیار کس کو ہے؟ بتا دیا، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق پھیلی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا حالات کو مد نظر رکھ کر کیا

جائے گا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے واضح کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر صوبے بھر کے اسکولوں کو کھولنے سے متعلق جھوٹی خبر اور تاریخ وائرل ہوئی ہے، ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بچوں اور ٹیچرز کی زندگی عزیز ہے، کوئی بھی فیصلہ کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال دیکھ کر کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرا گزشتہ بیان یہ تھا کہ کرونا کے باعث بننے والے صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے، اور اسی صورت میں اسکولوں کو 15 اگست سے سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کھولیں گے، تاہم ابھی یہ کوئی حتمی اعلان نہیں۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاق کو کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close