سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنیوالے سپاہی رفیق سومروکا تعلق کہاں سے ہے؟ تفصیلات آگئیں

عمرکوٹ(پی این آئی ) کراچی سٹاک ایکسچیج پر دشتگردوں کی جانب سے اس حملے کو ناکام بنانے میں ایک اہم کردار آر آر ایف پولیس کے اہلکار محمد رفیق سومروکا بھی ہے ، اس جوان کا تعلق عمرکوٹ کےنواحی گاؤں حاجی چنیسرسومرو سے تعلق ہے ۔ واقعے بعد سپاہی رفیق سومرو کے گھر پر مبارکباد کا سلسلہ شروع

ہوچکا۔عمرکوٹ سےملحقہ تھر کے گائوں حاجی چنیسر سومرو کے نوجوان نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو ہر سیکورٹی ادارے کے اہلکار کا خواب ہوتاہے ، کراچی اسٹاک ایکسچیج پر دشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا لیکن پاکستانی سیکورٹی اداروں نے فوری اور موثر کارروائی کرکے پاکستان کو ایک بڑے سانحے سے بچالیا اور حملہ آور چاروں دشتگردوں کو جہنم رسید کیا ۔اس کامیاب کارروائی میں رینجرز کے ساتھ ساتھ ریپڈ رسپانس فورس نے حصہ لیا ، آر آر ایف فورس میں محمد رفیق سومرو شامل تھا جس نے ہمت بہادری اور شجاعت کےساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو مکمل طور ناکام بنادیا ، جیسے ہی یہ خبر آئی تو پولیس اہلکار محمد رفیق کے گھروالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ مکین مبارکباد دینے انکے گھرپہنچ گئے ۔محمد رفیق کے والد نے کہا کہ آج جو میرے بیٹے کارنامہ سرانجام دیا اس نے نہ صرف میرا بلکہ پورے ملک کا سرفخر سے بلند کردیا ہےپورے گاؤں میں خوشی کی لہر ڈور گی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close