لندن(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کے پردے ،کالینیں ،بستر،شہد اور آٹا سب تحفے میں ملتا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ حتیٰ کے قربانی کے بکرے بھی تحفے میں آتے ہیں ،قربانی آپ کی حلال کمائی میں سے ہوتی ہے ،یہ کس قسم کی قربانی ہے جو اپنی
کمائی سے نہیں ،عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں ،کہیں سے بٹیر آرہے ہیں کہیں سے مرغی اور کٹے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں دیکھ کر حیران ہو گئی کہ اپنے بچوں پر بھی کچھ خرچ نہیں کرتے ،جو شخص اپنے خرچے سے اپنا گھر نہیں چلا سکتا وہ ملک کیسے چلا سکتا ہے۔جس بندے نے گھر میں آٹا خرید کر نہیں ڈالا وہ لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے ،وہ خود کیا ٹیکس دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں