اسلام آباد (پی این آئی) بلاول جس حلقے سے چاہیں الیکشن لڑیں مقابلے کیلئے تیار ہوں، وفاقی وزیر برائے ڈاک و مواصلات مراد سعید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کیا ہے کہ بلاول جس حلقے سے چاہیں الیکشن لڑیں مقابلے کیلیے تیار ہوں۔ مراد سعید نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج کرنے والے عمران خان کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔مرادسعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کے سامنے سرخرو ہیں۔ پیرکوقومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنمائوں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پی پی پی اورمسلم لیگ کے درمیان درمیان نورا کشتی چلتی ہے حقیقت میں دونوں ایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حکومت پرتنقید ہوئی، اپوزیشن کے لوگ گوروں سے بہت متاثر ہیں اس لئے حوالہ دے رہاہوں کہ آج بلوم برگ نے بھی کہا ہے کہ دنیا کو مکمل لاک ڈاون کی بجائے سمارٹ لاک ڈائون کی طرف جانا چاہیے ۔عوام اور یہ ایوان فیصلہ کرے کہ کون غلط ہے اور کون درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسم لیگ (ن) کے ادوار شروع ہوتے ہی پی آئی اے اور سٹیل ملزخسارے میں چلے گئے۔انہوںنے کہاکہ یہ کہتے ہیں وبا کا صحیح مقابلہ نہیں کیا،آج یورپ کے ممالک بھی سمارٹ لاک ڈائون کی طرف جا رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے دور میں پی آئی اے کا بیڑا خرق کر دیا۔ اپوزیشن کے واک آئوٹ پر مراد سعید نے کہاکہ یہ شخص عمران خان کو چیلنج کرتا ہے مگر اس کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،یہ شخص بھاگ رہا ہے۔اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اسپیکر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی جائیں اپوزیشن کو منا لائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن سے ایک ہی سوال ہے جب مراد سعید کھڑا ہوتا ہے تو یہ کیوں بھاگ جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ،یہ تو کہتے تھے حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ،آج خود بھاگ گئے اور یہاں دیکھ لیں حکومتی سائیڈ ارکان سے بھری پڑی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ اسپیکر صاحب جب میں تقریر ختم کروں گا اپوزیشن خود ہی واپس آجائے گی۔ مرادسعید نے پھر فرزند زرداری کہہ دیا ۔ اسپیکر نے کہاکہ آپ ایسے الفاظ نہ کہا کریں معزز رکن قومی اسمبلی کہا کریں۔ مرادسعید نے کہاکہ بھٹو کی اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹو ہے ،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکہ کہتا ہے ،یہ امریکہ سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے ،کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جائوہم مذمت کرتے جائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں