کورونا وائرس کا پھیلائو رک نہ سکا، مزید دو علاقے جہاں لاک ڈائون لگا دیا گیا

پشاور(پی این آئی) کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے باعث پشاور کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ڈی سی پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیاہے، ان علاقوں میں ڈیفنس کالونی اور گلبرگ کے علاقے

شامل ہیں،سمارٹ لاک ڈان کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، تاہم ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا ء ،خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close