میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں کے عمران خان کے دعوے پر مریم نواز نے گیم آف تھرونز کا ڈائیلاگ ٹویٹ کر دیا، ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں کے عمران خان کے دعوے پر مریم نواز نے گیم آف تھرونز کا ڈائیلاگ ٹویٹ کر دیا، ہلچل مچ گئی، پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم مریم نواز نے شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا ڈائیلاگ ایک متنبہ پیغام کے ساتھ شیئر کردیا۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ہالی ووڈ کی معروف سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار ٹیرین لینسٹر کے ڈائیلوگ پر مبنی ایک تصویر شیئر کی۔شیئر کردہ تصویر میں ’کوئی بھی شخص جو خود اپنے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرے وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا‘ تحریر تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ساتھ ہی یہ ڈسکلیمر بھی لکھا کہ اس ڈائیلاگ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت یا حقیقی واقعات سے مماثلت محض اتفاقیہ، حادثاتی اور کسی کی اپنی تصوراتی ہوگی۔مریم نواز کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بے شمار تبصرے کر رہے ہیں۔اداکار ہارون شاہد جو اکثر سوشل میڈیا پر حکمران جماعت کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے بھی مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ہی ٹرول کردیا۔ہارون شاہد نے لکھا کہ شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ نون کا مشہور سلوگن ’شیر ہمارا نواز شریف‘ ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہاں شیر ہونے کا دعویٰ کون کرتا آیا ہے؟ تو مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خود کو ہی ٹرول کیا ہے۔ایک صارف نے مریم نواز کو بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’کنگ صرف ایک ہے، جو لوگوں کے لیے زندہ رہتی ہیں، لوگوں سے پیار کرتی ہیں اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتی ہیں اور اس لحاظ سے کنگ صرف آپ ہی ہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close