آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد(سید پور 16، ائیر پورٹ ٹریس )، خیبر پختونخوا: دیر( بالائی 10، زیریں 01)، بالاکوٹ 04، پٹن 02، کالام، مالم جبہ 01،کشمیر:گڑھی دوپٹہ 08، مظفرآباد ائیر پورٹ 02 اور سٹی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو 48، سبی 47، جیکب آباد 46 اورروہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close