پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان پر گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو گیا

لاہور (پی این آئی) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا، گھریلو اور کمرشل سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا۔ اوگرا قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں ہفتے میں دوسری بار اضافہ کردیا اس اضافے کے بعد

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائئں گے۔دوسری جانب ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ایل پی جی کی قیمت 31 مئی کے نوٹفیکیشن کے مطابق برقرار ہے مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی گیس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ترجمان کے مطابق اوگرا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا کچھ مخصوص مفادات کے حامل افراد جان بوجھ کر غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں ایسے عناصر کےساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close