پی ٹی آئی میں دھڑے بندی، پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلنے لگا، عمران خان نے پنجا ب کوبچانے کیلئے کس کو میدان میں اتار دیا؟

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار سرکار کے ہاتھوں سے پنجاب نکلتا جا رہا ہے، پنجاب میں عثمان بزدار، علیم خان اور راجہ بشارت کے الگ الگ گروپ بن چکے، فیاض چوہان جیسے ریلو کٹے ہر کشتی میں سواری کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے وزیراطلاعات

پنجاب فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب بزدار سرکار کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا ہے۔عمران نیازی نے اسی خوف سے پنجاب بچانے کے لئے ذلفی بخاری کو بھیجا۔ تحریک انصاف کے پنجاب میں اب تین سے چار گروپ بن چکے ہیں۔ عثمان بزدار، علیم خان اور راجہ بشارت نے اپنے الگ الگ گروپ بنا لیے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض چوہان آپ جیسے ریلو کٹے ہر کشتی میں سواری کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔واضح رہے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کے فیصلے پر کہا تھا کہ پچھلے پونے دو سال میں متحدہ اپوزیشن حکومت کے خلاف بیسیوں ای پی سی منعقد کر چکی ہے لیکن ان تمام کا حاصل وصول جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیراعظم عمران خان اور پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومتی اراکین اور اتحادی متحد اور متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کرپشن کی اے بی سی اور احتساب سے بچنے کے لیے اے پی سی منعقد کرنے میں ماہر ہے۔ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول زرداری اپنی کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست بچانے کے لیے اے پی سی کا ڈرامہ رچاتے رہتے ہیں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن الٹا لٹک جائے پھر بھی وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار بزنس فرینڈلی اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پنجاب میں جاری مالی سال میں 18 ارب اور آئندہ مالی سال میں 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دینا پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے، لیکن اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی جب تک اپنی کرپٹ قیادتوں کی عقیدت کی عینک نہیں اتاریں گے، انہیں پنجاب کے بجٹ کی فضیلت سمجھ نہیں آئے گی۔

close