کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرین پر تشدد کپواڑہ میں فوجی ٹرک تلے 12 سالہ بچے فرحان احمد شیر کو کچل دیا گیا

سرینگر(پی این آئی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے 12 سالہ بچے کو فوجی ٹرک تلے روندتے ہوئے شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں نوجوان کشمیریوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ جاری تھا، اس دوران قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو

منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔بہادر کشمیری قابض بھارتی فوج کے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کو سہتے رہے لیکن احتجاج بزور طاقت ختم کرنے پر راضی نہ ہوئے جس پر طیش میں آکر فوجی ٹرک نے مظاہرین کو روند ڈالا۔فوجی ٹرک کے پہیوں تلے آنے پر 12 سالہ بچہ فرحان احمد شیر گوجری شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج بچہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث چل بسا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close