ڈبل شاہ سے 4 ارب برآمد کر کے سنگل شاہ بنا دیا، ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری ملازمین کی کمائی ہڑپ کر جاتی ہیں، چیئرمین نیب نے راز کھول دیئے

اسلام آباد(پی این آئی):ڈبل شاہ سے 4 ارب برآمد کر کے سنگل شاہ بنا دیا، ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری ملازمین کی کمائی ہڑپ کر جاتی ہیں، چیئرمین نیب نے راز کھول دیئے،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ

ہاؤسنگ سوسائٹیز سرکاری ملازمین کی کمائی ہڑپ کر جاتی ہیں ریگولیٹری اتھارٹیز جعلی سوسائٹیز کی اشتہاری مہم کا نوٹس لیں۔ پیسہ اکٹھا کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ دنیا سے خالی ہاتھ جانا ہے رزق حلال انسان کی نجات کا ذریعہ ہے۔ ڈبل شاہ سے چار ارب برآمد کرکے سنگل شاہ بنا دیا گیا ہے۔ ڈبل شاہ کے شریک ملزمان سے لوٹی رقم متاثرین کو واپس دلوا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا نیب شفافیت اور قانون کی بالادستی یقین رکھتا ہے۔ ڈبل شاہ سے رقم وصول کر کے متاثرین میں تقسیم کی گئی۔ ڈبل شاہ کیس کے شریک ملزم تصور گیلانی سے 1.2 ارب روپے وصول کر کے متاثرین کو دیئے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ سرکاری ملازمین ‘ پنشنرز کو لوٹ کر انہیں ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر دیا گیا۔ ریگولیٹرز کو چیک کرنا چاہئے کہ سوسائٹی نے این او سی حاصل کیا ہے یا نہیں یہ بھی چیک کرنا چاہئے متعلقہ ریگولیٹر میں لے آؤٹ پلان کی منظوری لی گئی ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کسی پالیسی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے نیب کے ڈائریکٹرز جنرلز کو ہدایت کی کہ تمام انکوائریاں انویسٹی گیشنز مقرر مدت میں مکمل کی جائیں اور تمام سائلین کی شکایات قانون کے مطابق تیزی سے نمٹائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں