لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اسد عمر ایک ادارے سے بڑی پینگیں بڑھا رہے ہیں، اسد عمر ایک ادارے سے میٹنگز تو کررہے ہیں لیکن پی ٹی آئی چھوڑ کر کونسلر بھی نہیں بن سکتے، کیونکہ پی ٹی آئی میں ووٹ بینک عمران خان کا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری اسد عمر کے کہنے پرانہیں لفٹ بھی نہیں دیں گے۔استعفیٰ تو بہت دور کی بات ہے، فیصل واوڈا نے جو چھکے مارے ہیں اس بارے کوئی سوچ نہیں سکتا، وزیراعظم نے گارنٹی لی ہے کہ اصل بات باہر نہ نکلے۔ حقائق کو چھپانے کیلئے عاصم سلیم باجوہ کو کہہ دیا ان پر سختی کریں، یار کیا کررہے ہیں، ہمیں اپنا کام کرنے دیں آپ اپنا کام کریں۔شاہ محمود قریشی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تھا، وہ صوبائی اسمبلی نشست کھو بیٹھے ہیں ان کا خیال ہے کہ جہانگیرترین نے ہروایا ہے۔اب اسد عمر ہیں، ایک ادارے کی بڑی میٹنگز اٹینڈ کررہے ہیں۔ بڑی پینگیں بڑھا رہے ہیں، اسد عمر پی ٹی آئی چھوڑ کر کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔ کیونکہ ووٹ بینک عمران خان کا ہے، اسد عمر ، فیصل واوڈا یا فواد چودھری کوئی بھی ہو۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تاہم وزیراعظم نے فی الحال انہیں اس حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی اور خاموشی سے دونوں وزراء کی باتیں سنتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کا مئوقف تھا کہ فواد چوہدری نے انٹرویو میں یہ تاثر دیا کہ پارٹی اور حکومت ہماری وجہ سے ناکام ہورہی ہے اور ہم لوگ پارٹی میں تقسیم کے ذمہ دار ہیں۔ دونوں وزراء نے عمران خان کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ ایسی باتیں میڈیا پر کرنے سے پارٹی اور حکومت کمزور ہوگی۔ لہذا فواد چوہدری کیخلاف اگر کارروائی نہ کی گئی تو نرمی کا تاثر جائے گا اور یہ بات پارٹی ڈسپلن پر سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں