کہاں بارشیں ہوں گی اور کہاں شدید گرمی پڑے گی؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم بالاکوٹ 30 ، اسلام آباد(سیدپور22 )، مظفر آباد 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: موہنجوداڑو 47، دادو، ،نوکنڈی ، دالبندین اوربھکرمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں