کورونا کا خدشہ، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں عید الاضحیٰ سے پہلے مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)کورونا کا خدشہ، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں عید الاضحیٰ سے پہلے مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی گئی،حکومت نے کورونا کے پیش نظر شہروں سے دور مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے چند روز میں ایس او پیز واضح کئے جائیں گے۔تفصیل کے

مطابق صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں کے اندر عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈی نہیں لگے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا ہے۔شہری قربانی کے جانور کیسے خریدیں گے؟ اس سلسلے میں سفارشات پر کام جاری ہے۔ قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت ممکن بنانے کے لیے آئندہ چند روز میں ایس او پیز واضح کیے جائیں گے۔شہروں میں مویشی منڈیوں پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا ہے۔ شہر کے باہری حدود کے قریب کم آبادی والے علاقوں میں منڈیوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close