فیصل آباد سے ملتان تک پیٹرول نہیں مل رہا، پنکچر کی دکان تک نہیں ہے، پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض اپنی جماعت پر برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)فیصل آباد سے ملتان تک پیٹرول نہیں مل رہا، پنکچر کی دکان تک نہیں ہے، پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض اپنی جماعت پر برس پڑے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپنی حکومت پر ہی برس پڑے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت

قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجا ریاض نے کہا کہ فیصل آباد سے ملتان تک پیٹرول نہیں مل رہا اور پنکچر کی دکان تک نہیں ہے۔بغیر اجازت بولنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے راجہ ریاض کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ آپ خاموش ہو جائیں، جو بات کرنی ہے اپنی باری پر بات کر لیں۔بولنے کی اجازت نہ ملنے پر راجہ ریاض احتجاجاً قومی اسمبلی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close