جنید جمشید کا جہاز کیسے گرا؟ تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی، عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)جنید جمشید کا جہاز کیسے گرا؟ تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی، عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان۔ پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی وزیرہوابازی غلام سرور کو پیش کردی گئی، رپورٹ کو آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثے

کی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے اور سربراہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ وزیرہوابازی کوپیش کی ، حادثے کی رپورٹ کو آج عوام کےسامنےلائےجانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں حادثے کا شکار ہوا تھا، پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں