برطانیہ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر، پی آئی اے نے کرایوں میں ناقابل یقین رعایت دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)برطانیہ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر، پی آئی اے نے کرایوں میں ناقابل یقین رعایت دے دی۔پی آئی اے نے بر طا نیہ جانےوالی پروازوں کے کرایوں میں20فیصد کمی کردی ،ترجمان نے کہا ہے کہ رعایتی ٹکٹوں کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے نے برطانیہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کردی۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرائے میں20فیصد کمی پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں کیلئے کی گئی ہے ، رعایتی ٹکٹوں کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ حاصل ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close