چیک ڈس آنر کیوں ہوا؟ ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی)چیک ڈس آنر کیوں ہوا؟ ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، لاہور کی مقامی عدالت نے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمے میں اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پولیس کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی جانب

سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ عائشہ ثناء مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہوئیں۔لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بزنس مین میاں علی معین کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لے کر جو چیک دیا وہ بوگس ہونے کی وجہ سے کیش نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close