بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن پر 13 سالہ بچی کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن پر 13 سالہ بچی کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج،پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی

افواج نے ایل او سی کے حاجی پیر اور بڈوری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بڈوری سیکٹر کے گاؤں منسار کی 13 سال کی لڑکی شہید ہوئی جب کہ ایک 12 سال کا لڑکا زخمی ہوا۔ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ اورگولہ باری کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گوارو آہلووالیا کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے دفترخارجہ طلب کیا۔ بھارتی ناظم الامورکوبتایاگیاکہ بھارتی افواج ایل اوسی پر شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہیں، بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیےخطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close