ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی، 20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر لی گئی ہے، اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی):ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی، 20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر لی گئی ہے، اسد عمر کا اعلان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی

سربراہی میں حکومتی ٹیم نے اسلام آباد کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close