بالاکوٹ میں کار دریائے کنہار میں جا گری، وادی نیلم میں بھی مسافر وین کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 13 زخمی

مظفرآباد: (پی این آئی)بالاکوٹ میں کار دریائے کنہار میں جا گری، وادی نیلم میں بھی مسافر وین کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 13 زخمی، بالا کوٹ اور وادی نیلم میں حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بالائی علاقوں میں ٹریفک حادثات، بالاکوٹ میں پارس

کے قریب کار دریائے کنہار میں جا گری جس کے نتیجے میں چار نوجوان جاں بحق ہو گئے، چاروں نوجوان گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث امدادی کاررائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھی مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو ئے۔ بدقسمت مسافر وین میں پھلوائی سے چندر سیری جا رہے تھے کہ گاڑی کی بریک فیل ہو گئی۔حادثے کے بعد پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے لاشوں کو گاڑی سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد صدیق، فدا حسین، صدیق یاسین اور نگینہ بی بی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close