عمران خان کابینہ کے اہم ترین رکن کے نام پر ٹویٹر کے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف، سائبر کرائم ونگ کو شکایت کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیرقانون فروغ نسیم نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے مدد مانگ لی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو خط ارسال کیا جس کے متن میں بتایا کہ اُن کے نام سے ٹویٹر پر کسی نے جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔فروغ

نسیم نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر 17 ہزار کے قریب فالوورز ہیں اور اُس اکاؤنٹ سے توہین آمیز مواد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جاتا ہے۔سابق وفاقی وزیر قانون نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ چلانے والے فرد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘۔سابق وفاقی وزیر نے خط کے ساتھ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شارٹ بھی ایف آئی اے کو فراہم کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں