شاباش پاکستانیو ! نفرت انگیز مواد کیسے روکا جائے، پاکستانی ماہرین نے مصنوعی ذہانت کا فیس بک ایوارڈ جیت لیا، دھوم مچ گئی

لاس اینجلس(پی این آئی)دنیا میں سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے نفرت انگیز مواد روکنے کی منصوبہ بندی کا فیس بک ریسرچ ایوارڈ پاکستانی ماہرین نے اپنے نام کرکے پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کردیا۔گزشتہ دنوں پہلے ایشیاء پیسیفک کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ریسرچ انیشیٹو میں

اخلاقیات کے فاتحین کا اعلان کیا گیا اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔نو مختلف ممالک سے جیتنے والوں میں پنجاب کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے پروفیسر جنید قادر اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض سر انجام دینے والی شریک ریسچر آمنہ راقب بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں