کراچی، طیارہ تباہی میں متاثرہ 21 مکانوں کی مکینوں کو 6 ماہ کا کرایہ دینے کا فیصلہ، کس کو کتنے ملیں گے؟

کراچی(پی این آئی)کراچی، طیارہ تباہی میں متاثرہ 21 مکانوں کی مکینوں کو 6 ماہ کا کرایہ دینے کا فیصلہ، کس کو کتنے ملیں گے؟ قومی ایئر لائن کی جانب سے طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کو پہلے مرحلے میں چھ ماہ کا کرایہ ادا کیا جائے گا. دوسرے مرحلے میں مکانات کی تعمیر اور مرمت کے لئے تیار کی جانے والی

رہورٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی. 21 مکانات کے متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی مد میں 21 جون کو چیک تقسیم کیئے جائیں گے اور متاثرین کو چیک دینے کی سادہ سی تقریب پی آئی اے ٹریینگ سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔ 120 گز کے مکانات کو 30 ہزار ماہوار 1,80,000 اور 200 گز کے مکانات کے لئے 50 ہزار ماہوار کے حساب سے 300,000فی کس ادا کیئے جائیں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے تمام متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی ادائیگی کے لئے لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close