غریب کی بیٹی کے ہاتھ پیلے کیسے ہوں گے؟ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پی این آئی)غریب کی بیٹی کے ہاتھ پیلے کیسے ہوں گے؟ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 700 روپے ہوگئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1736 ڈالر تک پہنچ گئی،

دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی نئی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اور جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 700 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 334 روپے ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close