17 سالہ لڑکی کون تھی؟ بالی وڈ ادکار سوشانت کی خود کشی پر رد عمل جاری، دو مداحوں نے خود کشی کر لی

ممبئی(پی این آئی)17 سالہ لڑکی کون تھی؟ بالی وڈ ادکار سوشانت کی خود کشی پر رد عمل جاری، دو مداحوں نے خود کشی کر لی، بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر سن کر صدمے سے دوچار ان کے دو مداحوں نے بھی خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی ایک نوجوان مداح نے

اداکار کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔ 17 سالہ لڑکی ڈپریشن میں مبتلا تھی، اس نے ٹی وی پر مسلسل سوشانت کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد خود کو بھی پنکھے سے لٹکا کر اپنی جان لے لی۔17 سالہ’عشیقا کماری‘ نامی لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی امتحانات میں کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا تھی اور وہ میرے منع کرنے کے باوجود بھی مسلسل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر سوشانت کی خودکشی سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھی۔لڑکی کی والدہ کا کہنا تھاکہ جب میں اپنی بیٹی کے کمرے میں گئی تو اس نے خود کو میری ساڑھی سے پھندا بنا کر لٹکایا ہوا تھا جس کے بعد ہم اسے فوراً اسپتال لے کر گئے مگر وہ اس وقت ہی انتقال کر چکی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کے ایک اور مداح نے خودکشی کرلی جس نے ساتھ ہی ایک خودکشی نوٹ بھی چھوڑا ہے، 15 سالہ لڑکے نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ ’میں بھی اپنی زندگی ختم کررہا ہوں، اگر سوشانت ایسا کرسکتے ہیں تو میں کیوں نہیں کرسکتا۔ ‘واضح رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد ان کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی بھی اس صدمے کو برداشت نہیں کر سکیں اور ان کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھا دیوی جگر کے کینسر میں مبتلا تھیں ، سوشانت کی خودکشی کا سن کر انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور وہ مسلسل انہیں یاد کرکے رو رہی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close