آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے بطور سزا ہٹائے گئے سینئر ترین افسر کو بھاری ذمہ داری کس نے دے دی، وہ کس کا آدمی ہے ؟

اسلام آباد(پی این آئی) آٹا چینی بحران پر وزیراعظم کے احکامات پر ہٹائے گئے گریڈ 22 کے بیوروکریٹ ہاشم پوپلزئی کو پھر نیا عہدہ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینئر بیوروکریٹ ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے کر انہیں وفاقی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز ڈویژن لگادیا گیا ہے۔ آٹا اور چینی

بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 29 مئی کو گریڈ 22 کے معطل افسر ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا لگانے کی سرکولیشن کےذریعے منظوری لی تھی، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض ارکان نے ہاشم پوپلزئی کی ایم ڈی کےعہدے پر تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ علاوہ ازیں آٹا اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی وزیراعظم آفس نے ہاشم پوپلزئی کو دوبارہ نیا عہدہ دےدیا اور انہیں وفاقی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز ڈویژن لگادیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہاشم پوپلزئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔
رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں دیگر تبدیلیوں کے ساتھ وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کوذمہ دار قرار دے کرفوری ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ وزیراعظم نے رپورٹ کے بعد ہاشم پوپلزئی کو بھی سیکرٹری فوڈ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور عمر حمید کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں