چین نے اپنا دل بڑا کر لیا، غریب ممالک کو دیئے جانیوالے قرضے معاف کر دیئے گئے

بیجنگ (پی این آئی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت چین 2020ء کے آخر تک واجب الادا بلا سود سرکاری قرضوں کی شکل میں متعلقہ افریقی ممالک کو دیئے گئے قرضوں کو معاف کرے گا۔چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے چین افریقہ تعاون و یکجہتی کانفرنس

سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب کوروناکی وباء سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوںکہا ہے کہ جو افریقی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور جنہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے ، چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان کیلئے زیادہ سے زیادہ مدد کے حصول کے لئے کام کرے گا، چین امید کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک اور مالیاتی ادارے افریقہ کے قرضوں کو معاف کرنے یا معطل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین افریقی کونٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر اور صنعتی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کیلئے افریقہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close