میں موقع پرست نہیں کہ۔۔۔جہانگیر ترین نے نواز شریف سےملاقات کی خواہش کی خبروں پر اپنا ردِ عمل دیدیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ میں موقع پرست نہیں کہ نواز کے ساتھ جا کر بیٹھ جاؤں، نوازشریف سے ملاقات کی کوئی خواہش نہیں،اس وقت الگ تھلگ بیٹھا ہوا ہوں، وہی ہوگا جو اللہ کو منظور ہوگا۔ انہوں نے اپنے آڈیو بیان میں واضح کیا کہ میں اصولوں پر

چلنے والا سیاستدان ہوں، میں موقع پرست نہیں کہ ان کے ساتھ جا کر بیٹھ جاؤں۔میں نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی نوازشریف سے ملاقات کرنے کا کوئی خواہش رکھتا ہوں۔ ن لیگ کیخلاف ہماری ایک جدوجہد رہی ہے۔ نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا میڈیا سیل بےبنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں۔میں اس وقت الگ بیٹھا ہوا ہوں، وہی ہوگا جو اللہ کو منظور ہوگا۔واضح رہے گزشتہ روز ذرائع کے دعویٰ سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان سے ناراضگی اور شوگر اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین نے لندن آتے ہی دو مرتبہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا۔ جس کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی مشروط آمادگی ظاہر کی۔ ‏لیکن کچھ روز تک مکمل خاموشی چھائی رہی جس سے لگا کہ نواز شریف نے جو شرائط رکھی تھیں وہ عملدرآمد کے قابل نہیں تھیں۔اب معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے حوالے سے خاموشی کی وجہ شرائط پر عملدرآمد نہیں تھا بلکہ جہانگیر ترین لندن میں موجود ہی نہیں تھے اور وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ سوئزرلینڈ اپنے کاروباری معاملات دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ اب واپس آتے ہی انہوں نے نواز شریف کو ملاقات کے لیے تیسرا پیغام بیجھا ہے۔ ‏ ایسا لگ رہا ہے کہ ملاقات کے لیے میاں نواز شریف نے جو شرائط رکھی ہیں وہ جہانگیر ترین کے لیے قابل قبول ہیں۔ ‏شرائط کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے جہانگیر ترین کو کہا کہ آپ لندن میں ایک میڈیا ٹاک کریں گے اور اعتراف جرم کریں گے ان تمام سیاسی جرائم کا جو آپ نے 2018 کے الیکشن میں کیے۔ ‏لیکن ابھی تک اس تک جہانگیرترین کی آمادگی کے حوالے سے کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close